اردو عربی مقالہ نگاروں کیلئے گذارشات

اردو/عربی مقالہ نگارحضرات کے لئے گزارشات
ابحاث میں علوم قرآن وتفسیر ،علوم حدیث واصول حدیث ، فقہ واصول فقہ،علم کلام اور تصوف و روحانیت
کے علاوہ اسلامی تاریخ،تہذیب و تمدن ،تقابل ادیان ،فلسفہ و سائنس ،ادبیات ، عمرانیات،سیاسیات ،معاشیات
اور قانون و اصول قانون جیسے موضوعات سے متعلق اسلامی نقطہ نظر سے مقالات شائع کئے جاتے ہیں۔
ابحاث میں غیر مطبوعہ، معیاری، علمی، تنقیدی اور تحقیقی وتجزیاتی مقالات شا مل کئے جاتے ہیں۔
ابحاث میں شائع ہونے والے مواد کے نفس مضمون کے بارے میں تمام تر ذمہ داری متعلقہ مصنف پرعائد
ہوتی ہے ادارے کا تمام حقائق و تعبیرات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
مقالات مشینی کتابت}کمپوزنگ{ سے تیار کئے گئےہوں اور مقالہ کے ہمراہ سی ڈی بھی ارسال کی جائے اورای
میل بھی کئے جائیں۔
مقالہ کی ضخامت بیس،پچیس صفحات سے زائد نہ ہو اور حوالہ جات اور حواشی مآخذ کی ضروری تفاصیل کے ساتھ
مقالے کے آخر میں منسلک کرنا نہایت ضروری ہے ضروری مکمل حوالوں کے بغیر موصول ہونے والے
مقالات ابحاث میں شائع نہیں کئے جائیں گے۔
اردو ان پیج میں مواد کا فونٹ سائز ۱۵ اور عنوانا ت کا فونٹ سائز ۱۸ ہونا چاہئے۔
بزبان }abstract{ ابحاث میں اردو اور عربی میں لکھے گئے مقالات کا ۱۵۰ ۔ ۲۰۰ الفاظ پر مشتمل ملخص
انگریزی ارسال کیا جائے ۔
ابحاث میں کسی مقالے کی اشاعت کے لئے ادارہ کی طرف سے نامزد کردہ ماہرین کی تائید ضروری ہے۔اور اس
سلسلے میں ادارہ ناقابل اشاعت تحریروں کی مصنفین کو واپسی کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ۔
اشاعت کے لئے قبول کئے جانے والے مقالات میں ادارہ ضروری ادارتی ترمیم ،تنسیخ اور تلخیص کا حق محفوظ
رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *